کیف : یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی قیام گاہ کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ اس سے قبل کئی افواہوں اور رپورٹوں میں کہا جا رہا تھا کہ یوکرینی صدر دارالحکومت کیف سے باہر جا چکے ہیں۔زیلنسکی کا نیا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ان کے سرکاری اکاونٹس پر جاری ہوا اور چند گھنٹوں میں ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ وڈیو میں زیلنسکی نے باور کرایا کہ وہ نہ تو خوف زدہ ہیں اور نہ کسی کو خوف زدہ کر رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کیف میں ہی رہیں گے۔زیلنسکی نے اپنی قیام گاہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہاں شارع بینکوفا میں ہوں جہاں صدارتی دفتر ہے … میں روپوش نہیں اور نہ کسی سے خوف زدہ ہوں‘‘۔