زیلنسکی کی محمد بن سلمان سے ملاقات

   

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کی ملاقات ہوئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرینی بحران کے خاتمہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی ولی عہد نے یوکرینی بحران کے حل اور امن کے لیے عالمی کوششوں کو سراہا اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں کامیاب بنانے پر زور دیا۔ یوکرینی صدر نے بھی سعودی عرب اور دیگر ممالک کی امن اور سلامتی کی کوششوں کو سراہا۔