زیڈ پی ایل کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

نیالکل ۔حلقہ اسمبلی ظہیرآباد باگاریڈی اسٹیڈیم میں زیڈ پی ایل کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی محمد یعصوب سابق ٹاون صدر ٹی آریس سید مسعود حسین کانگریس قائد نے شرکت کی آرگنائز سیکٹریری محمد نعیم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند سالوں سے کھیل کود کو مزید فروغ دینے کیلئے کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے جو 20 ٹیموں پر مشتمل ہوگی درمیان کرکٹ ٹورنمنٹ ریاستی وزیر فیانیس مسٹر ٹی ہریش راو اس ٹورنمنٹ میں شرکت کریں گے اور کھیل میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت طلباء میںکھیلوں کو ترجیح دینے خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے۔اس موقع پر اسرائیل، بابی، سیدمسعود حسین،یونس سابق کونسلر بلدیہ نوین،ڈاکٹر نصیر ویگر موجود تھے ۔