س50 سال سے ہندوستان میں مقیم پاکستانی کو شہریت

   

ممبئی 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پاکستانی شہری کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے بمبئی ہائیکورٹ سے آج کہا کہ اس کو اندرون 10 دن ہندوستانی شہریت دیدی جائے گی ۔ 53 سالہ آصف کراڈیا گذشتہ پچاس سال سے ہندوستان میں مقیم ہے اور اس کا طویل مدتی ویزا 2016 میں ختم ہوگیا تھا اور حکام نے تازہ ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ یہ شخص عدالت سے رجوع ہوا تھا اور طویل عدالتی کشاکش کے بعد بالآخر مرکزی وزارت داخلہ نے اسے ہندوستانی شہریت دینے سے اتفاق کرلیا ہے ۔