ساؤتھ اداکارہ نین تارا کیخلاف مقدمہ

   

نئی دہلی :ساؤتھ سینما کی اداکارہ نین تارا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان پر تامل فلم اناپورنی میں بھگوان رام کی توہین کرنے کا الزام ہے۔مدھیہ پردیش کے جبل پور میں درج ایف آئی آر میں فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور نیٹ فلکس انڈیا کے کنٹینٹ ہیڈ سمیت 7 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد اس فلم کو نیٹ فلکس سے ہٹا دیا گیا ہے۔یہ معاملہ ہندو سیوا پریشد نے درج کرایا ہے۔ الزام ہے کہ فلم میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی اور بھگوان رام کی توہین کی گئی۔ اس کے علاوہ فلم کے ذریعے لو جہاد کو پروموٹ کیا گیا ہے۔اناپورنی فلم یکم دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ اسی وقت، اسے 29 دسمبر کو نیٹ فلکس پر نشر کیا گیا۔ احتجاج اور متعدد پولیس شکایات کے بعد فلم کو OTT پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بجرنگ دل اور ہندو آئی ٹی سیل نے بھی ممبئی میں اداکارہ نین تارا اور دیگر کے خلاف دو شکایات درج کرائی ہیں۔6 جنوری کو شیوسینا کے سابق لیڈر رمیش سولنکی نے ممبئی میں فلم اناپورنی کے بنانے والوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بنانے والوں نے بھگوان شری رام کی توہین کرکے ہندو برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔