سائبر جرائم سے چوکس رہنے عوام کو مشورہ یلاریڈی ڈی ایس پی ششانک ریڈی کا بیان

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی۔ سائبر شاطر مجرموں سے عوام کو چوکس رہنے کا یلاریڈی ڈی ایس پی مسٹر ششانک ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائبر مجرم عوام کے بینک کھاتوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ معصوم عوام کو لاٹری لگنے اور انعام حاصل ہونے کا لالچ دیتے ہوئے فون کالس کے ذریعہ تنگ کررہے ہیں۔ عوام کو ایسے کالس سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے جو اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہوگیا کہتے ہوئے دیگر انعامات کا آپ کو مستحق بتاتے ہیں۔ کم دام میں بائیک گاڑیاں وغیرہ کہا جاتا ہے ان لوگوں کو کوئی جواب نہ دینا اور چوکنا رہنا ہوگا۔ شاطر ٹھگوں نے بدلتے زمانہ کے ساتھ نت نئے فریبی ڈھونگ بھی بدل دیئے ہیں جس سے عوام کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنارہے ہیں۔ اس لئے عوام کو ہر حال میں انجان و نامعلوم فون کالس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بینک مینجر کے نام سے بھی آنے والے فون کالجس کو کوئی تفصیلات نہیں فراہم کرنا ہے کیونکہ کوئی آپ کو فون کرتے ہوئے تفصیلات طلب نہیں کرتا۔ انعامات کے چکر میں بھی نہ آئیں کبھی کبھی سچ ثابت کرنے کیلئے آپ کا انعام آپ تک مفت بھیج دیا جاتا ہے جس سے آپ کو یقین ہوجاتا ہے کہ یہ کوئی ٹھگی نہیں ہے اور پھر وہاں سے آپ کا بینک کھاتہ خالی ہوتا رہتا ہے تمہیں پتہ بھی نہیں چلتا۔