یلاریڈی ۔ /31 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سائبر جرائم سے متعلق عوام غیر معمولی چوکس رہنے سرکل انسپکٹر سرینواس نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منگل کی رات کو وارڈ نمبر ایک میں عوام سے رابطہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے گاڑیوں کے کاغذات نہ ہونے پر ضبط کرکے اسٹیشن منتقل کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئے دن نت نئے طریقوں سے سائبر ٹھگی لوگ عوام کو فون کرکے لوٹ رہے ہیں ۔ اس سے محفوظ رہنے کو کہا ۔ انعامات کے لالچ میں نہ جانے کی تاکید کی ۔ بنک کھاتہ ، اے ٹی ایم وغیرہ کی تفصیلات کسی کو نہ دینے کی صلاح دی ۔ آن لائن دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر اے ایس آئی محمد عبدالمجید صدیقی اور دوسرے موجود تھے ۔