حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی بڑھتے سائبر خطروں پر عوامی الرٹ جاری کیا ۔ جس کو کوئشنگ (Quishing) کہا جاتا ہے ۔ ایک فشنگ تکنیک جو QR کوڈز کا استعمال کرتے ہوئے حساس ڈیٹا چوری کرنے یا میلوٹیر انسٹال کرتی ہے آج کی کیوآر کوڈ سے چلنے والی دنیا میں جہاں ادائیگیوں سے لے کر مینو تک رسائی تک ہر چیز کے لیے اسکیاننگ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ سائبر مجرم اس سہولت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ روایتی فشنگ کے برعکس ، جو مشکوک لنکس پر انحصار کرتا ہے صارفین کو ای میلز ،پیغامات ، پوسٹرز اور اشتہارات میں سرایت شدہ نقصان دہ کیوآر کوڈ کو اسکیان کرنے پر ترغیب دیتا ہے ۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ کیوآر کوڈز اور یو آر ایل کی قانونی حیثیت کو چیک کریں ۔ تفصیلات شیئر کرنے سے پہلے صداقت کی تصدیق کریں اور ان بلٹ سیفٹی چیک کے ساتھ کیو آر اسکیانر ایپس کا استعمال کریں ۔۔ش