لکھنو 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف انجان لوگ ہی آپ کے ساتھ سائبر دھوکہ کرسکتے ہیں تو پھر سوچ لیجئے ۔ ایسا آپ کے اپنے بھی کرسکتے ہیں۔ یہ بات کچھ واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد ثابت ہوگئی ہے ۔ لکھنو میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کے کریڈٹ کارڈ کا بیجا استعمال کرکے 25000 روپئے کا تفریحی پیکج خریدا تھا ۔ اسی طرح یو پی ہی میں ایک بیٹے نے اپنے والد کا کارڈ غلط استعمال کرکے آن لائین گیم خریدا تھا ۔ اس طرح کے واقعات عم ہوتے جا رہے ہیں اور یو پی پولیس کے بموجب یومیہ سائبر فراڈ کے تین تا چار واقعات درج کئے جا رہے ہیں اور خاندان کے ارکان کی جانب سے دھوکہ کے واقعات بھی ان میں شامل ہیں۔