سائبر فراڈ معاملہ، ایک شخص گرفتار

   

ممبئی، 20مئی (یو این آئی)ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے دہیسر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو 67 لاکھ روپئے کے سائبر فراڈ کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے ، جس میں دو بزرگ بہنیں متاثر ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزم کی شناخت موہت آکاش بھوجراج کے طور پر ہوئی ہے ، جو حکام کے مطابق بنگلور، کرناٹک کے رہائشی محمد شیخ کے مسلسل رابطے میں تھا، جو اس کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے اور فی الحال مفرور ہے ۔ موہت نے شیخ کو 19 بینک کھاتوں تک رسائی فراہم کی تھی، جن کا استعمال فراڈ سے حاصل شدہ رقوم کی منتقلی کے لیے کیا گیا۔