حیدرآباد۔/17جولائی، ( پی ٹی آئی) سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں تحقیقات پر مبنی بالخصوص سائبر اور دہشت گردی سے متعلق جرائم جیسے نئے شعبوں میں بہت جلد متعدد نئے کورسیس شروع کئے جائیں گے۔ سینئر آئی پی ایس آفیسر ابھئے جنہوں نے اس کلیدی تربیتی ادارہ کے 31 ویں ڈائرکٹر کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ لیا ہے کہا ہے کہ یہ کورسیس ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس اور رینج ڈپٹی انسپکٹر جنرلس کیلئے متعلقہ شعبوں میں تحقیقات میں مدد کیلئے متعارف کئے جائیں گے۔
