سائنا نے ویزا کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 8 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی سرفہرست بیاڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال جنھیں آئندہ ہفتے ڈنمارک اوپن میں ہندوستان کی نمائندگی کرنی ہے اور یہ ٹورنمنٹ 15 تا 20اکتوبر منعقد شدنی ہے لیکن ہندوستانی کھلاڑی کو ہنوز ویزا دستیاب نہیں ہوا ہے جس کیلئے سائنا نہوال نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے وزارت خارجہ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں سائنا نہوال نے کہا ہے کہ مجھے آئندہ ہفتے ڈنمارک کے مقام اڈوینسے میں ٹورنمنٹ کھیلنا ہے لیکن ویزا کیلئے ابھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ہمارے مقابلے آئندہ ہفتے منگل کو شروع ہوں گے ۔ سائنا نے وزیرخارجہ جئے شنکر کو مخاطب کرتے ہوئے جو ٹوئٹ کیا اس میں انھوں نے وزارت سے درخواست کی ہے کہ ویزا کے حصول کے لئے وہ اپنے اقدامات کریں جیسا کہ 15 تا 20 اکٹوبر ٹورنمنٹ میں شرکت کیلئے انھیں ڈنمارک روانہ ہونا ہے ۔