سائنس کی مدد سے نیا ہندوستان:مودی

   

جالندھر، 3جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنس کی مدد سے نیا ہندوستان کے تعمیر کی اپیل کرتے ہوئے آج ملک کے سائنس دانوں سے ‘ایز آف لیونگ’ پر تیزی سے کام کرنے کے لئے کہا تاکہ ہندوستان دنیا میں سائنس کے شعبے میں قیادت کرسکے ۔ مودی یہاں لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں 106ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کے موقع پر کہا کہ ملک نے سائنس کے شعبے میں کافی ترقی کی ہے لیکن نئے ہندوستان کے خواب کے لئے ابھی کافی کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ایز آف ڈوئنگ بزنس’ کی طرح ‘ایز آف لیونگ’ پر بھی تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے آرٹیفیشئل انٹلی جنس سینسر ٹکنالوجی، ڈرون اور بگ ڈاٹا کا پیکج تیار کرنے کی بھی اپیل کی ۔