واشنگٹن ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سائنسدانوں نے زخموں کو مندمل کرنے والا اسمارٹ بینڈیج تیار کیا ہے ۔ بائیو میڈیکل انجنیئرس نے ایک وائرلیس کے بغیر چلنے والے اسمارٹ بینڈیج کو تیار کیا ہے اوراس کا سائز مختلف نوعیت کا ہے ۔ اسے زخموں کے اوپر لگانے سے پرانے سے پرانا زخم مندمل ہوجائے گا ۔ اس بینڈیج کے ساتھ کئی سوئیاں بھی نصب ہوں گی ۔ اس کے اوپر مخصوص دوائیں مریضوں کو دی جائیں گی ۔ اس بیڈیج کو وائرلیس کے بغیر کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔