سائنسداں فصلوں کی پیداوار بڑھائیں :وینکیانائیڈو

,

   

نئی دہلی14فروری (سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک اور غذائی تحفظ فراہم کرنے کے لئے غذائیت سے بھرپور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ہے۔ نائیڈو نے جمعہ کے انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پوسٹ گریجویٹ اسکول کے جلسۂ تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زراعت کے شعبے میں سائنسدانوں کی جانب سے کی جا رہی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ سنہ 1949-50 کے دوران ملک میں اناج کی پیداوار پانچ کروڑ ٹن سے کچھ ہی زیادہ تھی جو اب بڑھ کر 28 کروڑ ٹن سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ گندم کی پیداوار 10 کروڑ ٹن اور دھان کی پیداوار 10 کروڑ 15 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ اناج کی پیداوار کے باوجود ملک میں خوراک کی قلت اور قلت تغذیہ کے مسائل در پیش ہیں، جو تشویشناک ہیں ۔ خوراک کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غذا ئی تحفظ بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اناجوں میں پروٹین اور وٹامن کی مقدار بڑھانی ہوگی۔انہوں نے فصلوں کی کم پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے سے ملک ویت نام میں ہندوستان سے دھان گیا تھا جس کی پیداوردیکھیں یہاں کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے ۔