حیدرآباد 11 ستمبر : رائے درگم پولیس نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر تلگو فلم اداکار سائی دھرم تیجا کے خلاف آئی پی سی کے دفعہ 336 اور موٹر وہیکل ایکٹ کے دفعہ 184 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کیا ہے ۔ پولیس کے بموجب یہ حادثہ جمعہ کی رات 8.05 بجے پیش آیا ۔ پولیس نے دھرم تیجا کی اسپورٹس بائیک کو ضبط کرلیا ہے اور اسے رائے درم پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ۔ کئی اہم فلمی شخصیتوں نے دواخانہ پہونچ کر سائی دھرم تیجا کی مزاج پرسی کی ۔ یہ بائیک کے این آر انیل کمار کے نام پر رجسٹرڈ بتائی جاتی ہے اور یہ لاکھوں روپئے مالیتی ہے ۔