سائیکل ریپیرنگ کروانے میں تاخیر پر کمسن کی خودکشی

   

حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) سائیکل کی مرمت میں والدین کی مبینہ لاپرواہی سے دلبرداشتہ ایک کمسن نے خودکشی کرلی ۔ لنگر حوض پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 16 سالہ راج کمار نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق راج کمار پرشانت نگر علاقہ کے ساکن شخص راجندر نگر کا بیٹا تھا ۔ اس لڑکے کی سائیکل خراب ہوگئی تھی اور اس نے سائیکل کی مرمت کیلئے پہلے والد سے رقم پوچھی اس کے والد نے گوگل پے کے ذریعہ رقم منتقل کرتے ہوئے بات کہی تھی ۔ جبکہ اس کی والدہ نے رقم دینے میں تاخیر کی اس بات سے دلبرداشتہ کمار نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع