احمدآباد، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے احمدآباد کے سابرمتی سینٹرل جیل میں اتوار کو دو پولس اہلکاروں اورایک قیدی میں کوروناوائرس کے انفیکشن پائے جانے کے بعد اس جیل میں کورونا سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی ہے ۔پولس نے بتایا ہے کہ کورونا انفیکشن سے متاثر قیدی کے رابطہ میں آنے کے بعد کورونا جانچ میں دو پولس اہلکاروں اور ایک قیدی میں اس وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔قیدی کا سول اسپتال میں اورپولس اہلکاروں کا سمرس ہاسٹل کے کووڈ سینٹر میں علاج کیا جارہا ہے ۔اس سے پہلے چھ مئی کو سابرمتی سینٹرل جیل کے کورونا سے متاثر دو پولس اہلکاروں کو نگر نگم کے سردار ولبھ بھائی پٹیل (ایس وی پی)اسپتال میں جبکہ کورونا سے متاثر چار قیدیوں کو اسی دن اور پانچ قیدیوں کو یکم مئی کو اور دو قیدیوں کو 28 اپریل کو سول لائن اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
