سابق امریکی وزیرخارجہ پاول کا انتقال

   

واشنگٹن : اولین سیاہ فام امریکی وزیرخارجہ کولن پاول جن کی قیادت نے کئی ریپبلکن ایڈمنسٹریشنس کو 20 ویں صدی کے آخری برسوں میں امریکی خارجہ پالیسی کو مناسب ہیئت دینے میں مدد کی ، وہ کوویڈ۔ 19 سے متاثر ہونے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی فیملی نے فیس بک پر بتایا کہ وہ 84 برس کے تھے۔ وہ امریکی نظم و نسق کا حصہ بننے سے قبل ملٹری لیڈر تھے۔ وہ رونالڈ ریگن کی صدارت میں قومی سلامتی مشیر بھی رہے۔