واشنگٹن، 26 ستمبر (یو این آئی) امریکی محکمہ انصاف نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے پر کانگریس سے جھوٹ بولنے اور مجرمانہ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر فرد جرم عائد کردی۔ سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فرد جرم عائد کردی گئی، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جیمز کومے پر جھوٹ بولنے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ ٹرمپ نے جمعرات کو اس فرد جرم کو امریکہ کیلئے انصاف!قرار دیا۔ ٹرمپ کے وفادار ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل اور اٹارنی جنرل پام بونڈی نے بھی اسی طرح کے بیانات جاری کیے ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔ جیمز کومے کو ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے چند ماہ بعد برطرف کر دیا گیا تھا اور تب سے وہ روس کی تحقیقات سے متعلق بدلہ لینے کی خواہش رکھنے والے ٹرمپ حامیوں کا ایک اہم ہدف رہے ہیں۔