سابق ایم ایل اے آصف محمد خان کی درخواست مسترد

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک سیشن عدالت نے کانگریس کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان کی 2018 میں مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے زمین پر تجاوزات کے مقدمے میں چھ ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔عدالت نے کہا کہ عوامی نمائندے کے طور پر اختیارات کا غلط استعمال ایک سنگین جرم اور ایسا عمل ہے جو عوام کے اعتماد کو توڑتا ہے۔عدالت دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اراضی پر تجاوزات کیس میں سزا سنانے کے حکم کیخلاف خان کی اپیل کی سماعت کر رہی تھی۔