سابق ایم پی عتیق احمد کے گھر پر سی بی آئی چھاپہ

   

نئی دہلی۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جس کام کے مطابق سی بی آئی نے آج سابقہ ایم پی عتیق احمد کے گھر پر چھاپہ مارکر مکمل تلاشی لی۔ عتیق احمد پر الزام ہے کہ وہ جس وقت یو پی کی دیوریا جیل میں مقید تھے تو ایک تاجر کو یرغمال بناکر اس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سی بی آئی سابقہ ایم پی سماج وادی پارٹی ایم پی کے خلاف رئیل اسٹیٹ تاجر مہیت جیسوال پر حملہ کے لیے ڈسمبر 2018ء میں ایک کیس رجسٹرڈ کیا تھا لیکن گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی نے اس کیس کو درج کیا تھا۔