سابق حسینہ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

   

برمنگھم ۔ سابق بیوٹی کوئین سے ویٹ لفٹر بنی سارہ ڈیوس ، جنہوں نے مس لیڈز اور مس انٹر کانٹی نینٹل انگلینڈ کا خطاب جیتا تھا انہوں نے اب کامن ویلتھ گیمز 2022 میں خواتین کی ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ میں 103 کلو اور کلین میں 126 کلوگرام کے ساتھ مجموعی طور پر 229 کلو وزن اٹھایا اور خواتین کی71 کلوگرام زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔ سارہ نے گولڈ کوسٹ میںکامن ویلتھ گیمز 2018 میں سلور میڈل جیتا تھا۔انگلینڈ کی سارہ ڈیوس نے اپنے ویٹ لفٹنگ کیریئر کے ایک مشکل دور سے نکل کر اپنی سلورمیڈل کے سفر کو ختم کیا اور برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔ڈیوس نے خواتین کے 71 کلوگرام کے فائنل میں یورپی اور عالمی چمپئن شپ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا میں 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں رنر اپ کے بعد فتح حاصل کی۔29 سالہ ڈیوس نے کہا میرا خواب پورا ہوا ہے ۔ سابق مس لیڈز اور مس ویسٹ یارکشائر جنہوں نے ویٹ لفٹنگ کی دنیا کے لیے خوبصورتی کے مقابلوں کا تبادلہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا سبق سیکھ لیا ہے اور ہم وہاں سے چلے اور آج یہاں پہنچ گئے ہیں۔ میں نے اپنی تربیت کے لیے وقت (اپریل کے وسط سے) استعمال کیا، کیونکہ اس عرصے میں کوئی گھریلو مقابلے نہیں تھے۔ڈیوس نے 103 کلو گرام کا نیا گیمز اسنیچ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد نائیجیریا کے جوائے اوگبون ایزے پر تین کلو کی برتری حاصل کی اور سنہری کامیابی حاصل کی ہے ۔گولڈ میڈل جیتنے پر سارہ نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔