سابق رکن کونسل راملو نائک کی آج بھوک ہڑتال

   

حیدرآباد ۔10۔ جون(سیاست نیوز) سابق رکن کونسل راملو نائک نے کل ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ درج فہرست قبائل کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی اور جی او نمبر فری پر حکومت کی جانب سے ریویو پٹیشن دائر نہ کرنے کے خلاف یہ احتجاج کیا جائے گا ۔ آدرش نگر میں واقع نیو ایم ایل اے کوارٹرس میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک راملو نا ئک بھوک ہڑتال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلاتی اراضی گریجن طبقات میں تقسیم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا ہے ۔ اے آئی سی سی سکریٹری وی ہنمنت راؤ بھوک ہڑتال کا آغاز کریں گے ۔