تروپتی 12 فبروری ( پی ٹی آئی ) سابق صدر سری لنکا مہندا راجا پکشے نے آج تروپتی کے وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی ۔ مہندا راج پکشے کل رات تروپتی پہونچے تھے اور انہوں نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں لارڈ وینکٹیشورا کی مورتی کی پوجا کی ۔ ٹی ٹی ڈی کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار مذکور نے بتایا کہ سابق صدر سری لنکا کا یہ دورہ تروپتی اچانک تھا اور ان کے اس دورہ کی تفصیلات سے قبل از وقت سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی ۔ ٹی ٹی ڈی حکام کو بھی مہندا راجا پکشے کی آمد کے تعلق سے کل رات ہی اطلاع دی گئی تھی اور آج صبح انہیں مندر میں درشن کروائے گئے ۔ انہوں نے خصوصی پوجا کی ۔