سابق فوجیوں کے بچوں اور بیواؤں کیلئے پرائم منسٹرس اسکالر شپ اسکیم

   

حیدرآباد /22 ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزارت دفاع نے سابق فوجیوں اور سابق انڈین کوسٹ گارڈ ملازمین کے بچوں یا بیواؤں کیلئے پرائم منسٹرس اسکالر شپ اسکیم کے تحت تعلیمی سال 2023-24 کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ کیندریہ سینک بورڈ کی جانب سے منظورہ پروفیشنل اور ٹیکنیکل ڈگری کورسیس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو اسکالر شپ دی جائے گی۔ تعلیمی سال 2023-24 میں کورس کا آغاز کرنے والے طلبہ اسکالر شپ کے اہل ہوں گے جس کے تحت لڑکوں کو سالانہ 30 ہزار اور لڑکیوں کو سالانہ 36 ہزار اسکالر شپ دی جائے گی۔ تفصیلات کیندریہ سینک بورڈ کی ویب سائیٹ www.ksb.gov.in پر مشاہدہ کی جاسکتی ہیں۔ امیدواروںکو آن لائن درخواستیں داخل کرنی ہوں گی جس کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔ یہ اسکالر شپ سابق فوجیوں جن میں فوج، بحریہ، ایر فورس اور کوسٹ گارڈ کے بچوں وبیواؤں کیلئے مخصوص ہے اور عام شہریوں کے بچے اہل نہیں ہیں۔