بیروت ۔اقوام متحدہ کے منظور شدہ ٹریبیونل نے لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے 2005 میں بدترین بم دھماکے میں قتل کا فیصلہ سنادیا اور حزب اللہ کے ایک رکن کو مجرم قرار دے دیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر ہیگ کی عالمی عدالت کے خصوصی ٹریبیونل نے حزب اللہ کے رکن سلیم عیاش کو مجرم قرار دیا گیا ہے جبکہ دیگر تین اراکین کو الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔خصوصی ٹریبیونل نے 14 فروری 2005ء کودارالحکومت بیروت میں رفیق حریری کے قتل کے 15 برس بعد کیس کا فیصلہ سنادیا۔لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ہم ٹریبیونل کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور انصاف اورمجرموں کی سزا پر عمل درآمد چاہتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘جنہوں نے میرے والد کو قتل کیا، وہ لبنان کی شناخت، نظام اور اس کی مہذب شناخت کو تبدیل کرنا چاہتے تھے’۔