سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر کو ہتک عزت کیس میں راؤج ایونیو عدالت سے جھٹکالگا ہے۔ عدالت نے ان کی مجرمانہ ہتک عزت کی درخواست خارج کردی ہے۔ پریا رمانی کو عدالت نے مجرمانہ بدنامی کے الزام میں سزا نہیں سنائی۔ واضح رہے کہ سال 2018 میں می ٹو مہم کے دوران صحافی پریا رامانی نے سابق مرکزی وزیر مملکت برائے ایم جے اکبر پر استحصال کا الزام عائد کیا تھا۔ اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر کی طرف سے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ فیصلے کے دوران عدالت نے کہا کہ اس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا عمل اکثر بند دروازوں کے پیچھے ہوتا ہے۔ عدالت نے اس بات کا جائزہ لیا کہ جنسی استحصال کی شکایات کرنے کے لیے میکانزم کی کمی ہے۔ استحصال کا نشانہ بننے والی زیادہ تر خواتین اکثر بدنامی کے خوف کی وجہ سے آواز اٹھانے سے قاصر رہتی ہیں…