والدین کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعہ اقدام پر پولیس ٹیم پہنچ گئی
حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سابق مس تلنگانہ کے بھوانی عرف ہاسنی نے دوسری مرتبہ خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق 2018 میں مس تلنگانہ نامزد ہونے والی ہاسنی شہر کے علاقہ حمایت نگر کی ساکن ہے اور وہ ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھی۔ چند نجی وجوہات کے نتیجہ میں اس نے اپنے ماں باپ سے ویڈیو کال پر بات چیت کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد رشتہ داروں نے فوری پولیس کنٹرول روم 100 پر اطلاع دی ۔ کچھ ہی دیر میں نارائن گوڑہ پولیس کی ٹیم ہاسنی کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی اور دروازہ توڑ کر خودکشی کے اقدام کو ناکام بنادیا۔ سابق مس تلنگانہ جو اب ماڈلنگ کے پیشہ سے وابستہ ہے کے ماں باپ نے اسے حیدر گوڑہ کے اپولو دواخانہ منتقل کیا اور حالت مستحکم ہونے پر اسے کل شام ڈسچارج کردیا گیا۔ فکر مند ماں باپ نے ہاسنی کو اپنے ہمراہ ان کے آبائی مقام آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا ساتھ لے گئے تھے ۔ ہاسنی اسکوٹی موٹر سائیکل پر اپنے مکان سے روانہ ہوئی اور وہاں کے کیسرا برج سے چھلانگ لگاکر دوبارہ خودکشی کی کوشش کی۔ لیکن اس اقدام میں بھی وہ بال بال بچ گئی اور وہاں کی عوام نے اسے فوری دواخانہ منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ سابق مس تلنگانہ ذہنی تناؤ کا شکار ہے جس کے نتیجہ میں یہ اقدام کیا ہے۔ب