ارکان خاندان کا اظہارِ مسرت ، کانگریس قائد نرسنگ راؤ کی ملاقات ، تہنیت کی پیشکشی
کورٹلہ ۔6 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاؤن کے امبیڈکر نگر کے متوطن ماؤیسٹ پی واسنتا کی انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس پارٹی جناب جواڈی نرسنگ راؤ نے بروز پیر عیادت کی۔ کورٹلہ ٹاؤن کے امبیڈکر ٹاؤن کی رہنے والے وی رام ریڈی اور واسنتا میاں بیوی 40 سال قبل ماؤَیسٹ پارٹی کے پروگراموں سے متاثر ہوکر مہم میں شامل ہوئے ۔ ماؤیسٹ پارٹی میں شامل ہونے پر پارٹی کے پروگراموں کیلئے باہر آنے پر پولیس کو اس کی اطلاع ملنے پر اُسے حراست میں لیکر جیل منتقل کیا گیا ۔ ضمانت پر باہر آنے والے رام ریڈی دو سال ارکان خاندان کے ساتھ زندگی گذارتے ہوئے بعد ازاں دوبارہ قید زیادہ رہنے پر 1978 ء میں پھر دوبارہ پارٹی میں شامل ہوئے ۔ پولیس بار بار آکر رام ریڈی کی بیوی واسنتا سے شوہر کا پتہ بتانے کے لئے کہتی۔ کئی مرتبہ کہنے پر بیوی نے پتہ بتانے سے انکار کیا ۔ واسنتا بھی 1985 ء میں ماؤیسٹ پارٹی میں شامل ہوئیں۔ سال 2000ء میں واسنتا کے شوہر رام ریڈی سرسلہ کے ایریا میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔ تلنگانہ میں دن بہ دن قید کے واقعات میں اضافہ ہونے پر پارٹی پروگراموں کو قریبی ریاستوں کو منتقل کیا گیا ۔ مرکزی کمیٹی کے مشورہ پر مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ایریا میں ایریا کمانڈر کے طورپر اپنے فرائض انجام دیتے وقت وہاں کی حکومت نے ماؤسٹوں سے ہتھیار ڈالنے اور ہتھیار ڈالنے والے افراد کو کسی قسم کا جان کا خطرہ نہیں ہوگا کہنے پر وی واسنتا نے حالیہ دنوں وہاں کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔ اُن پر مدھیہ پردیش کی حکومت نے آٹھ لاکھ کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا اُسے کسی طرح کا شناختی کارڈ نہیں رہنے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے جو ایوارڈ اُسے ملنا چاہئے تھا وہ نہیں مل سکا ۔ بروز پیر واسنتا کی انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس پارٹی جناب جواڈی نرسنگ راؤ نے مزاج پرسی کی اور واسنتا کو حکومت کی جانب سے ملنے والی آٹھ لاکھ ایوارڈ کی فراہمی کیلئے اپنی جانب سے ہرممکنہ کوشش کرنے کاتیقن دیا ۔ اور اُسے حکومت کے ذریعہ عنقریب شناختی کارڈ تلنگانہ حکومت کے ذریعہ فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے بات چیت کرتے ہوئے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ تقریباً 40 سال تک روپوشی کی زندگی گذارتے ہوئے حال ہی میں ہتھیار ڈالکر گھر کو لوٹ آنے والی واسنتا کو دیکھ کر کالونی کی عوام ، ارکان خاندان خوش ہوئے۔ اُس کے رہنے کیلئے اب کوئی جگہ نہیں ہے ،جو گھر موجود ہے برسات سے تباہ ہوگیا ہے۔ حکومت کے ذریعہ واسنتا کو آنے والی ایوارڈ سے مکان کی تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔ بعد ازاں جناب جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ نے واسنتا کو شال اوڑھاکر تہنیت پیش کی ۔ اس پروگرام میں صدر کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن جناب نرملا گنگادھر ، چیرمین مارکٹ کمیٹی بی انجی ریڈی ، صدر بلاک کانگریس پارٹی جناب ایم ستیہ نارائنا ، کانگریس پارٹی قائدین جانم انیل ، جندم لکشمی نارائنا ، انمباری ناگا بھوشنم ، موتاڑ لکشمی نارائنا ، بی کرشنا پرساد ، سی لکشمی نارائنا ، جٹی لکشمن ، سریش ، راجو کانگریس قائدین ، کارکنوں اور واسنتا کے ارکان خاندان نے شرکت کی ۔