سابق وائس چانسلر شاتا واہنا یونیورسٹی کے خلاف ویجلنس تحقیقات

   

حیدرآباد ۔ 19۔ جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے شاتا واہنا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف ویجلنس تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ کریم نگر میں واقع شاتا واہنا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ایس ملیش پر الزام ہے کہ انہوں نے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا بے جا استعمال کیا۔ ٹنڈرس طلب کئے بغیر ایک خانگی ادارہ کو دو برسوں تک مختلف کام الاٹ کئے گئے ۔ یونیورسٹی قواعد کے مطابق ٹنڈرس کے ذریعہ کام الاٹ کئے جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض ریٹائرڈ پروفیسرس کے علاوہ نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات کئے گئے۔ میڈیا میں شائع شدہ رپورٹس کے بعد حکومت نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات اور اگزامنیشن برانچ میں بے قاعدگیوں کی ویجلنس تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ جہد کاروں کی جانب سے سابق وائس چانسلر کے خلاف حکومت کو شکایت کی گئی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کی 10 سرکاری یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور آئی اے ایس عہدیداروں کو انچارج وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ 1