سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

   

ممبئی : ناگپور میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج دوسری مرتبہ مہاراشٹرکے سابق وزیرداخلہ انیل دیشمکھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے ۔ای ڈی کی ٹیم پولیس اور مرکزی پولیس فورسز کے ساتھ انل دیشمکھ کے گھر پہنچی ،یہ ایک سخت ترین کارروائی سمجھی جارہی ہے ۔این سی پی کے سینئر لیڈر نے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے ذریعہ انیل دیشمکھ پربدعنوانی کے الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کومکتوب دیاتھا جس کے وہ مستعفی ہوگئے تھے ۔