ڈاکٹر چنا ریڈی کی صدی تقاریب میں شرکت کی دعوت
حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سابق ریاستی وزیر اور سینئر کانگریسی قائد ایم ششی دھر ریڈی نے آج گورنر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کی اور اپنے والد آنجہانی ایم چنا ریڈی کی صدی تقاریب میں شرکت کی دعوت دی۔ ششی دھر ریڈی نے بتایا کہ 29 ڈسمبر کو حیدرآباد میں ڈاکٹر ایم چناریڈی صدی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت سے اتفاق کرلیا۔ ریاستی گورنر ٹی سوندرا راجن نے بتایا جاتا ہے کہ پروگرام میں شرکت کا یقین دلایا ہے۔ واضح رہے کہ ششی دھر ریڈی نے اس پروگرام کیلئے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو مدعو کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مصروفیات کے سبب انہوں نے شرکت سے معذوری ظاہر کی جس پر نائب صدر جمہوریہ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔