سابق وزیر ویویکانند ریڈی کے مکتوب کی فارنسک جانچ کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔8 ۔ جون (سیاست نیوز) سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل کیس میں اہم تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ قتل کے واقعہ سے قبل ویویکانند ریڈی کی جانب سے لکھے گئے مکتوب کی فارنسک جانچ کیلئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اجازت دی ہے۔ جانچ کے ذریعہ اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا یہ خط ویویکانند ریڈی نے خود لکھا ہے یا پھر تحریر کسی اور کی ہے۔ سی بی آئی نے 11 فروری 2001 ء کو یہ مکتوب دہلی کے فارنسک لیاب کو روانہ کیا تھا ۔ ماہرین نے توثیق کی کہ یہ خط ویویکانند ریڈی کی جانب سے تحریر کردہ ہے۔ سی بی آئی نے اس مکتوب کی مزید گہرائی سے جانچ کا فیصلہ کیا اور عدالت سے درخواست کی کہ ریکارڈ میں اوریجنل مکتوب کی جگہ کلر زیراکس پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ مزید تحقیقات کے ذریعہ ویویکانند ریڈی کی تحریر کا پتہ چلانے کی کوشش کی جائے گی۔ر