جموں کشمیرسے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد،پہلی بار سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی نے اپنی خاموشی توڑی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بہت سے لوگ مودی حکومت کے فیصلے کو پسند نہیں کررہے ہے۔ ڈاکٹرمن موہن سنگھ کے مطابق ، اگر ہندوستان کے خیال کو زندہ رکھنا ہے تو جموں و کشمیر کے شہریوں کی آواز سنی جانی چاہیے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹادیا گیا تھا۔
منموہن سنگھ نے یہ باتیں مرکزی وزیرایس جے پال ریڈی کی یاد میں طلب کی گئی میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے یہاں یہ بھی کہا کہ ملک ان دنوں ایک سنگین حالات سے دوچارہے۔ ہم بتادیں کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے کانگریس کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ پارٹی کے بہت سے رہنماؤں نے حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ جبکہ ان کے کچھ رہنما بھی اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔