سابق وزیراعلی بھاسکر راؤ سے لکشمن کی ملاقات

   

حیدرآباد10 مارچ (یو این آئی) متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این بھاسکر راوسے آج تلنگانہ بی جے پی کے سینئر لیڈر کے لکشمن نے ملاقات کی۔بھاسکر راو کا شمار کانگریس کے سینئر ترین لیڈروں میں ہوتا ہے ۔کے لکشمن نے اس ملاقات کی اطلاع اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ دی جس میں انہوں نے اس ملاقات کی تصویر کو بھی پوسٹ کیا۔اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ یہ ملاقات انتخابات کے قریب ہوئی ہے ۔دونوں میں ہوئی بات چیت کا علم نہ ہوسکا تاہم کے لکشمن نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ ملاقات خیر سگالی رہی جس میں دونوں تلگو ریاستوں کی سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بھاسکر راو 1984میں متحدہ آندھراپردیش کے صرف 31دن تک ہی وزیراعلی رہے ۔