سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کیخلاف لک آؤٹ نوٹس

   

ممبئی: ممبئی پولیس کے سابق کمشنر اور ہوم گارڈز کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل پرم بیر سنگھ اور دیگر کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ تھانے نگر پولیس تھانے میں پرمبیر سنگھ سمیت 28 افراد کے خلاف وصولی کا مقدمہ درج ہے۔ اسی میں یہ سرکلر ان کے خلاف جاری کیا گیا ہے۔ تھانے پولیس کمشنر جئے جیت سنگھ نے میڈیا کو یہ معلومات دی ہے۔پریہ معاملہ 2018 اور فروری 2019 کے درمیان 1.25 کروڑ روپئے کی وصولی سے متعلق ہے۔ اس وقت پرمبیر سنگھ تھانے کے پولیس کمشنر تھے۔ تھانے پولیس کمشنر نے بتایا کہ تاجر کیتن کی شکایت پر 30 جولائی کو تھانے نگر پولیس اسٹیشن میں پرمبیر سنگھ اور 27 دیگر کے خلاف وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔