سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو او پنیرسیلوم کی این ڈی اے سے علیحدگی

   

چینائی ۔31؍جولائی ( ایجنسیز) ٹاملناڈو میں اسمبلی انتخاب 2026 سے پہلے ہی ریاست میں سیاسی ہلچل شروع ہو چکی ہے۔ آج صبح ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور اے آئی اے ڈی ایم کے سے معطل لیڈر او. پنیرسیلوم نے بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ این ڈی اے کے ساتھ یہ کھیل ’مارننگ واک‘ یعنی صبح کی سیر کے دوران ہوا۔دراصل صبح کی سیر کے دوران چیف منسٹر ایم کے اسٹالن سے پنیرسیلوم کی ملاقات ہوئی تھی۔ سیر کرتے ہوئے دونوں میں کچھ بات چیت ہوئی اور کچھ گھنٹے بعد ہی او پنیرسیلوم نے این ڈی اے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔