سابق ڈی ایس پی نلنی کو تلنگانہ حکومت سے شکایت

   

حیدرآباد۔/21 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ تحریک کے دوران ڈی ایس پی کے عہدہ سے رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرنے والی خاتون پولیس عہدیدار نلنی نے کانگریس حکومت پر وعدہ کی عدم تکمیل کا الزام عائد کیا۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تائید میں خاتون پولیس عہدیدار نے اپنے عہدہ سے رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرتے ہوئے تحریک میں نئی جان پیدا کی تھی۔ بی آر ایس حکومت نے گذشتہ دس برسوں کے دوران نلنی کی پولیس ڈپارٹمنٹ میں بحالی کے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ کانگریس برسراقتدار آنے کے بعد نلنی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور ریونت ریڈی نے انہیں دوبارہ اسی عہدہ پر بحال کرنے کا پیشکش کیا لیکن انہوں نے پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے درخواست کی تھی کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے کیلئے وہ حکومت سے تعاون کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے ریونت ریڈی کو دو علحدہ یادداشتیں پیش کی تھی۔ چیف منسٹر سے ملاقات کو سات ماہ گذر گئے لیکن ان کی درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ 1