ناگپور: سٹی پولیس نے چہارشنبہ کوسابق کرکٹر پرشانت ویدیا کے خلاف چیک باؤنس کرنے کے معاملے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ویدیا جس نے1990 کے دہے کے وسط میں ہندوستان کے لیے چار ونڈے بین الاقوامی میچ کھیلے تھے، اسے ایک عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے ضمانتی مچلکے پر رہا کردیا۔ بجاج نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر وٹھل سنگھ راجپوت نے کہا کہ کرکٹر نے مبینہ طور پر ایک مقامی تاجر سے اسٹیل خریدا تھا اور ایک چیک جاری کیا تھا جو باؤنس ہوگیا، جس کے بعد تاجر نے اس سے نئی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔