سات لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

,

   

ریاض : حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مختلف ممالک سے اب تک 718030 عازمین فضائی اور بری راستوں سے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس نے اطلاع دی ہے کہ حج اور وزٹ کمیٹی نے اعدادوشمار کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتہ کو آنے والے زائرین کی کل تعداد 29,090 تھی ان میں سے 25,962 مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے ۔اعداد و شمار کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو 556,953 عازمین مدینہ منورہ حاضری کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے ہیں جب کہ ایک روز قبل تک مدینہ منورہ میں مقیم عازمین کی تعداد 161,021 ریکارڈ کی گئی ہے۔مدینہ منورہ میں قائم مختلف طبی مراکز سے 32,631 عازمین نے خدمات اور سہولیات حاصل کی ہیں۔