ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے چہارشنبہ کو کہا کہ جلد ہی 7000 پولیس اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ فڈنویس کے پاس وزارت داخلہ کا چارج بھی ہے ۔ انہوں نے اسمبلی میں کہا کہ مختلف شہروں میں محکمہ پولیس کے پولیس اہلکاروں کی کمی ہے ۔ انہوں نے بھرتی کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔