ساحل سمندر پر بلیو وہیل ۔25فٹ لمبی مچھلی کو دیکھ کر لوگ حیران

   

Ferty9 Clinic

سریکاکلم : ریاست آندھراپردیش سریکاکلم ضلع کے سنتابومالی منڈل کے اولڈ میگھاورم کے ساحل پر ایک نایاب نیلی وہیل مچھلی دیکھی گئی ۔ یہ مچھلی بہتے ہوئے سمندر کے ساحل پر آگئی ۔ یومہ مچھلی تقریباً 25فٹ لمبی اور 5ٹن وزنی ہے ۔ ماہی گیروں کا خیال ہے کہ یہ مچھلیاں خلیج بنگال میں نایاب ہیں اور ہوسکتا ہے کہ گہرے پانی میں یہ مچھلی مرگئی اور بہتے ہوئے ساحل سمندر پر آگئی ،اس مچھلی کو دیکھنے کیلئے عوام کا ہجوم اُمڈ پڑا ۔