امراوتی : محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آندھرا پردیش میں پیر تک شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباو میں کمی ہے اور یہ چھتیس گڑھ کی سمت بڑھ رہی ہے ۔ اس کے علاوہ جنوبی اوڈیشہ کے ساحل اور شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں بھی اس کا اثر دیکھا جاسکتا ہے ۔ بحیرہ عرب میں بھی ہوا کے دباو میں کمی کی صورتحال ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس صورتحال کے نتیجہ میں شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں اتوار کی رات اور پیر کو بھی شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی اور تیز ہوائیں بھی چل سکتیہ یں۔ ہفتے کو تروپتی میں کئی مقامات پر شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔