نئی دہلی: شیوسینا کی پرینکا چترویدی نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں ملک کے مختلف مقامات پر مقیم سادھو سنتوں کو بھی کووڈ کا ٹیکہ لگا نے کا مطالبہ کیا ۔ محترمہ چترویدی نے وقفۂ صفر کے دوران کہا کہ سادھو سنت ملک کے مختلف حصوں میں رہتے ہیں اور بہت سے سنتوں کے پاس آدھار کارڈ بھی نہیں ہوتا ہے۔ یہ لوگ زیادہ دیر تک ایک جگہ پر نہیں رہتے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری میں سادھو سنتوں کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ساٹھ سال سے زائد اور دوسرے مرحلے میں 45 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کووڈ کو ٹیکہ لگایا گیا۔
