حیدرآباد /4 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے تین افراد بشمول ایک نابالغ کو گرفتار کرلیا ۔ اس سلسلہ میں ڈی سی پی مادھاپور مسٹر وینکٹیشورا نے بتایا کہ 19 سالہ ایم سریکانت ساکن منی کنڈا متوطن محبوب نگر 19 سالہ بی راکیش ساکن منی کنڈہ متوطن ضلع رائن پیٹ کے علاوہ ایک نابالغ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے گیارہ سیل فونس، ایک آٹو اور موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا ۔ یہ ٹولی مسافرین کو دھمکاکر ان سے رقم چھین لیا کررتی تھی ۔ لنگر حوض گولکنڈہ ، نارسنگی ، گچی باؤلی جوبلی ہلز اور رائے درگم پولیس حدود میں وارداتیں انجام دی تھیں ۔
کیاب ڈرائیور سے اکثر یہ ٹولی ڈرا دھمکاکر وارداتیں انجام دیا کرتے تھے ۔