سارقین کے قبضہ سے11 کروڑ مالیتی 112 کاریں ضبط

,

   

٭ لکھنؤ پولیس نے کار سرقہ کرنے والی ایک گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 112 مسروقہ کاریں ضبط کی ہیں جن کی مجموعی مالیت 11 کروڑ روپئے ہے۔ پولیس کے مطابق تقریباً ایک مہینے کی مشقت کے بعد مذکورہ گینگ کو گرفتار کیا گیا۔ مسروقہ کاروں میں مرسڈیز، آوڈی اور بی ایم ڈبلیو جیسی کاریں شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے 12 افراد میں پرانی کار فروخت کرنے والے مالکین، کار میکانکس اور انشورنس ایجنٹس شامل ہیں۔