چھپرہ ۔ بہار کے ضلع سارن میں شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ۔بنارس ریلوے ڈویڑن کے گوتم استھان اسٹیشن کے نزدیک ہفتہ کے روز رکسول سے آنند وہار ٹرمنل جانے والی سدبھاونا ایکسپریس حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ چھپرا جنکشن کے ریلوے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ہفتہ کی صبح رکسول سے آنند وہا ٹرمنل جانے والی سدبھاونا ایکسپریس جب چھپرا جنکشن سے آگے بڑھی اور رول گنج تھانہ علاقہ کے گوتم استھان ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ریلوے گمٹی پر پہنچی تبھی وہاں ایک مویشی انجن کی زد میں آگیا۔
