ڈھاکہ 22 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے آج اعلان کیا کہ وہ سارک کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلئے 1.5 ملین ڈالرس کا عطیہ فراہم کریگا ۔اس فنڈ ے قیام کی تجویز وزیر اعظم نریندرمودی نے سارک ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں پیش کی تھی اور انہوں نے ہندوستان کی جانب سے 10 ملین ڈالرس کے عطیہ کا اعلان کیا تھا تاکہ اس وائرس سے نمٹا جاسکے ۔ وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے سارک سکریٹریٹ کیلئے یہ فنڈ جاری کرنے کو منظوری دیدی ہے جو سارک ممالک میں اس وائرس سے نمٹنے کی کوششوں پر خرچ کیا جائیگا ۔ وزْر خارجہ اے کے عبدالمومن نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے اس فیصلے سے سارک سکریٹریٹ کو واقف بھی کروادیا ہے اور اب فنڈ کی منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔