کراچی ۔پاکستان کی ٹاپ ٹینس اسٹار سارہ محبوب خان اور اْن کے والد کوچ محبوب خان نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔اِس ضمن میں سارہ محبوب کے والد کوچ محبوب خان نے کہا کہ ہمارا گزشتہ ماہ کورونا کا ٹسٹ مثبت آیا تھا لیکن سارہ اور مجھے کورونا کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔کوچ محبوب خان نے کہا کہ سارہ اور میں نے دو ہفتے گھر میں ہی قرنطینہ مکمل کیا اور کورونا کو شکست دی۔اْنہوں نے مزید کہا کہ سارہ نے ایکسرسائز اور ٹینس کا آغازکر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوچ محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اْن کا اور اْن کی بیٹی سارہ کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اْن دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 ہو چکی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی جملہ تعداد4 ہزار 922 تک جا پہنچی ہے۔